ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپور:جانورسپلائی کرنےوالی 3سواریاں سمیت 6افراد پولس کی تحویل میں

یلاپور:جانورسپلائی کرنےوالی 3سواریاں سمیت 6افراد پولس کی تحویل میں

Wed, 02 Aug 2017 18:56:53    S.O. News Service

یلاپور:2/اگست (ایس اؤنیوز)یلاپور کی قومی شاہراہ پر تین الگ الگ معاملات میں یلاپور کی پولس نے قصائی خانے کو سپلائی کئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے 3 سواریوں سمیت 18جانوروں اور 5ملزمان کو اپنی تحویل میں  لئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

دھارواڑ ضلع کلگھٹگی سے منگلورو کی طرف روانہ ایک مہیندرا پک اپ سواری کو پولس نے پرائیویٹ ہائی اسکول کے سامنے قومی شاہراہ 63پر اس وقت اپنی تحویل میں لیا جب پتہ چلا کہ سواری میں 5جانورسپلائی کئے جارہے ہیں۔ یہاں کلگھٹگی ، سونٹی کوپا کے شری کانت ہریجن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایک دوسرے واقعہ میں انکولہ سے کلگھٹگی کو جانور سپلائی کررہی پک اپ مہیندرا سواری کو قومی شاہراہ پر واقع کوبیر ہوٹل کے سامنے پولس نے ضبط کرلیا ، اس معاملے میں انکولہ ہوسکیری کے مکین راگھویندرا نارائن نایک، انکولہ شیٹگیری کے سریش بومیا نایک کو گرفتار کیا ہے۔

اسی طرح قومی شاہراہ ماگوڈ کراس پر انکولہ سے کلگھٹگی کی طرف سپلائی کئے جارہے 5جانوروں کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے پولس نے انکولہ کے بومیا بیرنا نایک، انکولہ کنیگل کے پرشانت دیوی داس نایک کو گرفتار کیا ہے۔ تین الگ الگ معاملات میں ضبط کرلئے سواریوں کی قیمت 6لاکھ روپئے اور جانوروں کی قیمت اندازاً 1.60لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ یلاپور پی ایس آئی شری دھر ایس آر کی قیادت میں پروبیشنری پی ایس آئی نوین نائک، اے ایس آئی چوان ،ایل پی شینوی سمیت ناگپا لمانی ، چدانند نائک، دھیامٹی ، ہوم گارڈ پربھا کر سدی وغیرہ کارروائی میں شریک تھے۔ یلاپور پولس تھانے میں تینوں معاملات کے متعلق کیس درج کرلیا گیا ہے۔

WhatsApp_Image_2017-08-01_at_11_Fotor_Collage1.jpg


Share: